تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:56

ڈریسنگ روم اورٹیم کاماحول اچھا ہوتوواپس آسکتا ہوں،شاہد آفریدی

جنگ نیوز -


کراچی …پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کاکہنا ہے کہ وہ کبھی بھی کرسی کے خواہش مند نہیں رہے، ڈریسنگ روم اورٹیم کاماحول اچھا ہوتو وہ ٹیم میں واپس آسکتے ہیں ۔اپنی رہائش گاہ پر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ،حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تین میچ کرانے کی تجویز زیرغورہے ،اس سلسلے میں شاہدآفریدی سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔سابق کپتان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ممکن ہے کہ بیرون ملک بھی میچز کاانعقاد کیاجائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.