تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:56

بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ لاہور،ہزارہ،ملاکنڈ اور کوہاٹ ڈویڑن میں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 47ملی میٹر، اسلام آباد میں 31، دیر18، جہلم 16 رسالپور15 اور کاکول میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.