تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:18

’ اگنی پتھ‘ کاریمیک آئندہ سال بھارتی یوم جمہوریہ پر ریلیز ہوگا

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈکے صف اول کے ہدایتکاروں اور فلمسازوں میں شامل کرن جوہر نے اپنے سماجی نیٹ ورکنگ پروفائل ٹوئٹر پر اگنی پتھ کے ریمیک کا ریمیک ریلیزکرنے کا اعلان کردیا ہے۔ماضی کی بلاک بسٹر فلم اگنی پتھ کے ریمیک میں ہریتک روشن اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار اد ا کررہے ہیں۔1990 میں کرن کے والد یش جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم اگنی پتھ کا یہ ریمیک اگلے سال بھارت کے یومِ جمہوریہ کے دن یعنی26جنوری کو عام نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں وِلن کا کردار سنجے دت ادا کررہے ہیں جنہوں نے اس کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے بال تک منڈوا لیے ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر نے اس سے قبل فلم کی نمائش کی تاریخ 13جنوری رکھی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.