4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:56
وزیراعظم کو نااہل قراردینے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی گئی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطابندیال نے وزیراعظم یوسف گیلانی کیخلاف آئین سے انحراف کا مقدمہ درج کرنے اور انہیں نااہل قراردینے کیلئے دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر وزیراعظم آئین سے انحراف کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور وزارت عظمیٰ کے منصب سے نااہل قرار دیا جائے، جسٹس عمرعطاء بندیال نے چیف جسٹس سے سفارش کی کہ اس کی سماعت کیلئے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے کیونکہ درخواست میں اہم آئینی اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔