4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:47
احدملک کی بیٹی عائشہ 10 روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی احد ملک کی صاحبزادی عائشہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا کے مقدمے میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عائشہ کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی درخواست پر عدالت نے عائشہ کو دس روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایک دوسرے مقدمے میں عائشہ کو کینٹ کچہری میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ بعد میں ملزمہ عائشہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ایک ایم این اے کی اہلیہ ہیں اور اس حوالے سے ان کے پاس تمام ثبوت بھی موجود ہیں۔ عائشہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔