تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:47

وفاقی حکومت نے رینٹل پاور پر وسائل ضائع کیے،وزیر اعلیٰ پنجاب

جنگ نیوز -


لاہور...وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے رینٹل پاور پروجیکٹ پر قومی وسائل کو ضائع کیا ، قدرتی وسائل کو ترقی دی جاتی تو ملک اندھیروں میں نہ ڈوبتا ۔انہوں نے یہ بات لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں کہی ، شہباز شریف نے انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کو بتائیں وفاقی حکومت کی کرپشن اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ پیدا ہوئی جس کے خلاف احتجاج میں وہ عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج میں تشدد کا عنصر شامل نہیں ہونا چاہیے نہ ہی قومی املاک کو نقصان پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ چیچو کی ملیاں اور نندی پور کے توانائی منصوبوں کو بھی کرپشن کی غرض سے سرد خانوں میں ڈالا گیا، کوئلے اور گنے کے پھوگ سے توانائی منصوبوں پر کام ہوتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.