4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:47
کراچی :ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج خورشید بیگم ہال میں طلب کرتے ہوئے اپنے تمام اراکین اسمبلی کوکراچی طلب کرلیا ہیجس کے بعدایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی کراچی آمد شروع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے سینئر رہنما حیدرعباس نے کہا تھا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کی شرط پر متحدہ قومی موومنٹ حکومت میں شامل ہوسکتی ہے۔