تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:34

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 12 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد...توانائی بحران پر قابوپانے کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 12اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونیوالے خصوصی اجلاس میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائیگی۔اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پر مبنی پلان پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہفتہ میں دو چھٹیوں، بازاروں کو آٹھ بجے بند کرنے کی تجاویز پر غور ہوگاجبکہ بجلی کی قیمت میں 12 فیصد اضافے کی تجویز پر بھی غور کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس اور بجلی کی چوری کیخلاف سزاوٴں اور جرمانوں کا سخت کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.