تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:45

نئے کمر شل اور صنعتی گیس کنکشن پرعائد پابندی میں ایک سال توسیع

جنگ نیوز -


اسلام آباد...ملک میں گیس کی قلت کے باعث کمر شل اور صنعتی شعبے کو نئے گیس کنکشن پرعائد پابندی میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، تاہم بلوچستان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اس حوالے سے وزارت پٹرولیم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ کنکشن چارجز، سکیورٹی اور گیس پائپ لائن کی قیمت ادا کرنیوالے صارفین کو اس پابندی سے مبرا رکھا گیا ہے اور بلوچستان میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس سے قبل وزیر اعظم کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں 18 اپریل دو ہزار گیارہ کو چھ ماہ کیلئے کمرشل اور صنعتی شعبے کیلئے نئے گیس کنکشن پر پابندی عائد کی گئی تھی،جس میں اب ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گیس کی صرف جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائیگا، جاری اسکیموں کی تکمیل کے بعد گیس کی صرف وہ ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جا سکیں گی جن کی فنڈنگ موجود ہے۔ گیس پیدا کرنیوالے اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔وزیر اعظم کی طرف سے وزارت پٹرولیم کی سفارش پر نئے سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس پر پابندی جاری رکھنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.