5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:45
کراچی :ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے بعد 3ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی :ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے بعد 3ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے مقابلے کے بعد بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی ڈیفنس ضمیر عباسی نے بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے مقابلہ کے بعد بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سمیت تین ڈاکو گرفتار کر لئے ہیں،، گرفتار ملزمان ایوب، عظیم، اور آصف سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ڈی ایس پی ڈیفنس ضمیر عباسی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم عظیم جیکسن کے علاقے میں نجی بینک میں ڈکیتی میں مطلوب تھا،جبکہ ملزم ایوب اور آصف پر گھروں میں ڈکیتیاں اور پولیس مقابلوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،،تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔