5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:57
پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر ناصر علی شاہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بلوچستان میں میں ہزارہ قبیلے کی قتل و غارت کے واقعات کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایم این اے ناصرشاہ نے اسلام آباد میں پارلے منٹ ہاوٴس کے باہر احتجاجی دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری رکھاپارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے والے ناصرشاہ نے بلوچستان میں گورنرراج کے نفاذ کا مطالبہ کررکھا ہے، ان سے اظہار یکجہتی کے لئے حکومتی جماعتوں اور اپوزیشن کے ارکان بھی اس دھرنے میں شریک ہوتے رہے ، عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان نے ناصرشاہ سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ شاہ محمودقریشی، آیت اللہ درانی بھی دھرنے میں شامل ہوئے، مسلم لیگ نون کے تمام ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر چودھری نثار کی سربراہی میں ، ایوان سے اٹھ کر باہر آئے اور ناصرشاہ سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، اپوزیشن ارکان نے دھرنے میں اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔