5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:30
گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوسکا
جنگ نیوز -
کراچی…بین الالقوامی سطح پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں کھلے گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی تو دیکھی جارہی ہے تاہم برانڈڈ گھی اور تیل کی کمپنیاں قیمتوں میں کمی کافائدہ عوا م کومنتقل نہیں کر رہیں کراچی ریٹل گروسرزگروپ کے جنر ل سیکرٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کوبتایاکہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں گراوٹ کے باعث مقامی مارکیٹ میں ہول سیل سطح پر 16 کلوگرام گھی کی قیمت مزید 50 روپے کمی کے بعد 2290 روپے کی سطح پر جبکہ 16 لیٹر تیل کے کنستر کی قیمت ہول سیل سطح پر 2340 پر برقرار ہے۔ فریدقریشی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر رواں سال خام پام آئل کی فی ٹن قیمت 26 فیصد کمی کے بعد 878 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آنے کے بعد کھلے گھی اورتیل کی قیمتوں میں توکمی دیکھی جارہی لیکن برانڈڈ کمپنیوں کی فی لیٹر تیل اورگھی کی قیمتیں اب بھی ریٹیل سطح اوسط 185روپے کی سطح پر برقرارہیں۔