تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:35

چین: کوئلے کی کان میں دھماکا، 13 کان کن ہلاک، 5 لاپتہ

جنگ نیوز -
بیجنگ…جنگ نیوز…چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں کوئلے کی کان میں دھماکہ سے کم سے کم 13 کان کن ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔ سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ایک کوئلے کی کان میں زور دار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں کام میں مصروف کم سے کم13 کان کن ہلاک ہوگئے، جبکہ پانچ کان کن لاپتہ ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے لاپتہ کان کنوں کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں۔ چین میں حفاظتی اقدامات کی عدم دستیابی سے ہر سال سینکڑوں کان کن ہلاک ہوجاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.