تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:57

صومالی قزاقوں نے یونانی مال بردار جہازکو عملے کے 23 افراد سمیت رہا کردیا

جنگ نیوز -
موغادیشو…جنگ نیوز…صومالی قزاقوں نے سات ماہ قبل یرغمال بنائے گئے یونانی مال بردار جہازکو عملے کے 23 افراد سمیت رہا کردیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی انسداد قزاقی فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم وی ڈوورمال بردار بحری جہاز کے عملے کوجہاز سمیت قزاقوں نے گزشتہ روزرہا کیا جو اب بحفاظت اومان کی بندرگاہ صلالہ پہنچ گیا ہے۔مذکورہ جہاز کو صومالی قزاقوں نے رواں برس 28 فروری کو صلالہ کے شمال مشرقی ساحلی علاقے سے یرغمال بنا لیا تھا ۔یورپی یونین کی فورس کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے میں ایک روسی، 19 فلپائنی اور تین رومانوی باشندے شامل ہیں۔ایک دن قبل بحری جہازوں کے مالکان کی ایک بھارتی تنظیم انڈین نیشنل شپ اونرز ایسوسی ایشن نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ صومالی قزاقوں سے مقابلے کے لئے ایک خصوصی فورس قائم کرے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قزاقی سے بڑے پیمانے پر جہاز رانی کی صنعت کو انشورنس، تاوان ، جہازوں پر محافظوں کی تعیناتی اور قزاقوں سے بچنے کے لیے طویل راستے اختیار کرنے پر ہر سال تقریباً 9 ارب ڈالر کے اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.