5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:34
سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سیلابی پانی پینے پر مجبور
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں آئے سیلاب کوایک ماہ گزرنے کے باوجود نکاسی آب کو ممکن نہیں بنایاجاسکا اور بدین میں لوگ سیلابی پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں ،بدین کے سیکڑوں دیہات میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا ہے ،صاف پانی کے تالاب میں سیلابی پانی ملنے کے باعث لوگ وہی پانی پینے پرمجبور ہیں۔ دادو کے علاقے کاچھو میں بدستور پانی کھڑا ہے جس سے غذائی اجناس اور ادویات کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ میرپور خاص سول اسپتال سے18روز گزرنے کے بعد بھی پانی نہیں نکالا گیا ،عمرکوٹ کی تحصیل سامارواور کندھڑی سمیت جھڈو،نوکوٹ میں بھی اہم شاہراہیں زیرآب ہیں،،سانگھڑ نوابشاہ روڈ کئی روز سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ نواب شاہ کی ڈاکٹر کالونی سمیت بیشتر علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ملیریا اور پیٹ کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،،سندھ بھر میں ربیع کی کاشت اب تک شروع نہیں کی جاسکی ہے۔۔ خیرپورکے اسپتالوں میں وبائی امراض میں مبتلا مریضوں کا رش ہے، خوراک کی قلت سے متاثرین کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔