5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45
فلم اگنی پتھ کا ری میک آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بالی ووڈ فلم اگنی پتھ کا ری میک اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔ ماضی کی بلاک بسٹر فلم اگنی پتھ کے ری میک میں ہرتیک روشن اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ 1990میں کرن کے والد یش جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم اگنی پتھ کا یہ ری میک اگلے سال بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن یعنی 26 جنوری کو عام نمائش کیلئے پیش کیاجائیگا۔ کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ولن کا کردار سنجے دت ادا کررہے ہیں جنہوں نے اس کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے بال تک منڈوا لئے ہیں۔ واضح رہے کہ کرن جوہر نے اس سے قبل فلم کی نمائش کی تاریخ 13 جنوری رکھی تھی۔