5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45
شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ تسلیم نہیں کرتے، راجہ ریاض
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی نے ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی اور اعلان کیا ہے کہ وہ شہبازشریف کو وزیراعلیٰ تسلیم نہیں کرتے۔ 101ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن راجا ریاض اور شوکت بسرانے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے راجاریاض کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے روزبروز ہلاکتوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے،،مگر شہبازشریف کی نمائش کیلئے کروڑوں روپے اشتہاری مہم پر خرچ کئے جارہے ہیں،انھوں نے کہا کہ شریف برادران سیاسی لوگ نہیں، آمر کی پیداوارہیں، نوازشریف جمہوریت کوکمزورکرنے کی ہرسازش کریں گے۔