5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:45
کراچی:گلستان جوہر میں دو گروپوں میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، دو زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ،دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک گروپ کا تعلق پہلوان گوٹھ جبکہ دوسرے کا لانڈھی سے ہے جو رابعہ سٹی میں پہنچ کر آپس میں لڑ پڑے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔