5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:46
ایڈمرل آصف سندھیلہ پاک بحریہ کے سربراہ مقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل آصف سندیلہ کو ترقی دے کر ایڈمرل اور پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ بحری افواج کے موجودہ سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر ، جمعہ کو ریٹائر ہورہے ہیں، ان کی جگہ نئے تقرر کیلئے چار نام زیر غور تھے۔