5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:19
علیم ڈار نے متاثرین سیلاب کیلئے5لاکھ دیکر فنڈز جمع کرنیکا آغاز کر دیا
جنگ نیوز -
لاہور...آئی سی سی کے لگاتار تین برس بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار نے لاہور میں سیلاب کے متاثرین کے لیئے فنڈز اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔انہوں نے فنڈ اکٹھا کرنے کی ابتدا پانچ لاکھ روپے ڈال کر کی ۔یہ رپورٹ علیم ڈار نے فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم لاہور کی لبرٹی مارکیٹ سے شروع کی۔ پی اینڈ ٹی جمخانہ کے کھلاڑی ،آل راؤنڈرعبدلرزاق، آئی سی سی ایلیٹ امپائر اسد رؤف اور قومی ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی بھی مہم میں ان کے ہمراہ ہیں۔ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدا اپنی جیب سے کی ہے اورامید کرتے ہیں کہ اس نیک کام میں لوگ بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے۔ لبرٹی مارکیٹ میں دوکانداروں کے علاوہ عام لوگوں نے فنڈز میں حصہ ڈالا۔ علیم ڈار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حفیظ سینٹر بھی گئے،علیم ڈارنے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ برس بھی سیلاب زدگان کے لیئے فنڈز اکٹھے کیئے تھے اس برس بھی وہ خود حیدرآبادجا کر سیلاب متاثرین کی امداد کریں گے۔