تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:19

کراچی اسٹاک میں اتار چڑھاؤ،انڈیکس میں65پوائنٹس کی کمی

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل کئی دن کی تیزی کے بعد آج کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں۔ بدھ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر انرجی اسٹاکس میں فروخت مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گئی اور مارکیٹ کا مثبت رحجان منفی میں تبدیل ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 65پوائنٹس کمی کے بعد 11868پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم8 کروڑ شیئرز رہا سب سے زیادہ کام نیشنل بینک کے شیئرز میں ہوا، جس کی قیمت دو روپے 13 پیسے اضافے کے بعد 49روپے 24پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس42 پوائنٹس کمی کے بعد11390 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اتارچڑھاوٴ کا یہ سلسلہ مزید ایک دودن جاری رہ سکتا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.