تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:47

انتظار کی گھڑیاں ختم ،ایم کیو ایم حکومت میں پھر شامل،صرف اعلان باقی

جنگ نیوز -


کراچی...انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ،ایم کیو ایم حکومت میں پھر شامل ہو رہی ہے،محض اعلان باقی رہ گیا ہے اور متحدہ کی جانب سے اس بات کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔جیو ٹی وی کے سینئر اینکر پر سن کامران خان کے مطابق پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی مومنٹ کے تحفظات دور کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو فوری طور پروفاقی وزارتیں بھی ملیں گی اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ پہلے سے زیادہ وزارتیں ایم کیو ایم کے حصے میں آئیں جبکہ صوبائی وزارت ٹرانسپورٹ اور بلدیات بھی متحدہ کو ملنے کا قوی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.