6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:46
پیرس فیشن ویک: لبنانی ڈیزائنر کا کلیکشن پیش
جنگ نیوز -
پیرس ... پیرس فیشن ویک میں لبنانی ڈیزائنرکے کھلتے رنگوں والے ملبوسات نے حاضرین کے چہرے کھلادیئے،لبنانی ڈیزائنر الائی ساب نے پیرس فیشن ویک کے آخری روز اپنا کلیکشن پیش کیا،جس میں انہوں نے ملبوسات میں شوخ رنگوں کا استعمال کیا تھا،الائی ہالی وڈ کی آسکرایوارڈ اداکارہ ہیلی بیری کا بھی ڈیزائنر ہے، ٹائی ٹینک کے مشہور ہیروئین کیٹ ونسلیٹ،پاپ سنگر ریحانہ سمیت شوبز کے متعدد اسٹارز بھی ان کے فن کے گرویدہ ہیں،الائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار اپنے کلیکشن میں شوخ رنگوں کا استعمال کیا ہے۔