6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
کترینہ ”دھوم تھری“میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرینگی
جنگ نیوز -
ممبئی ... کترینہ کیف اپنی نئی فلم دھوم تھری میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی،یش راج بینرز کی نئی فلم دھوم تھری جو تیاری سے پہلے ہی کافی دھوم مچاچکی ہے،عامر خان کی اس فلم میں بطور ولن موجودگی کے بعد اب کترینہ کیف اس میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی، اس کے لئے انہوں نے اپنی تعطیلات منسوخ کرکے باقاعدہ گلوکاری سیکھنا شروع کردی ہے،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستانی سنگر علی ظفر کی نئی البم میں بھی ایک گانا گائیں گی،کترینہ کیف دھوم تھری میں گلوکاری بھی کریں گی۔