تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:31

ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا لگا رہتا ہے، سینیٹر حاجی محمد عدیل

جنگ نیوز -


پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا لگا رہتا ہے اور ایم کیو ایم کا حکومت میں دوبارہ شمولیت کا اعلان غیر متوقع نہیں ہے۔ جیونیوز سے گفتگو میں حاجی عدیل نے ایم کیوایم کی حکومت میں دوبارہ شامل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور نہیں کیے گئے تھے جبکہ گورنر سندھ عشرت العباد بدستور گورنر کے فرائض انجام دیتے رہے۔ حاجی عدیل کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا لگا رہتا ہے ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت میں دوبارہ شمولیت کا اعلان متوقع تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایم کیو ایم دوبارہ حکومت کا حصہ بن چکی ہے لیکن اے این پی کے تحفظات اپنی جگہ موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.