تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:46

خیبر پختونخواحکومت نے تاریخی نوادرات کی واپسی کا مطالبہ کر دیا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے ملک کے مختلف عجائب گھروں میں موجود صوبے کے تین ہزار سے زیادہ نوادرات صوبے میں واپس لانے کے لئے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے سیکرٹری سید جمال الدین شاہ نے جیونیوز سے گفتگومیں بتایا کہ بین الاصوبائی رابطہ کمیٹی کے ذریعے نوادرات کی واپسی کے لئے باضابطہ رابطہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے مختلف عجائب گھروں میں تین ہزار تاریخی نوادارت پڑے ہوئے ہیں۔ جو خیبر پختونخوا کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوادارت ماضی میں مختلف مواقع پر ملک کے مختلف حصوں میں نمائش کے لئے لے جائے گئے تھے۔ سیکریٹری سیاحت کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد محکمہ اثار قدیمہ اب صوبے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس لئے ملک کے مختلف عجائب گھروں میں موجود صوبے کے نوادرات کو اب واپس کیا جانا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.