تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:58

پنجاب:غلط پتوں کااندراج،انتخابی فہرست کی تیاری کی حتمی تاریخ میں توسیع

جنگ نیوز -
لاہور…ووٹر لسٹوں میں غلط پتوں کے اندراج کی شکایت کے بعد انتخابی فہرستوں کی تیاری کی حتمی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔ انتخابی فہرستوں کی تصحیح اور نئے ووٹوں کے اندراج کے سلسلے میں الیکشن کمیشن پنجاب کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں میں ناموں کے ساتھ ووٹر کی تصویر بھی ہوگی۔ انتخابی فہرستوں کی تکمیل کے بعد انہیں عوام کو دکھانے کے لئے آویزاں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے الیکٹرانک مشین استعمال کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.