6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:32
پشاور اور گر د و نواح میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور اور گر د و نواح میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے علاقوں رشید آباد، دین بہار کالونی، یکہ توت، گلبہار ، گنج گیٹ سمیت دیگر کئی علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثرہ ہورہے ہیں،رات کے اوقات میں بجلی کی بندش نے شہریوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں دس سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں چند گھنٹے ہی بجلی آتی ہے،اس تمام صورتحال سے شہری پریشان ہیں اورکئی علاقو ں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جو امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا باعث بن رہے ہیں۔