6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:31
ممتازقادری کا سزائے موت کیخلاف اپیل پراظہاررضامندی
جنگ نیوز -
اوکاڑہ…جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا کہنا تھا کہ وکلا کا ایک پینل تشکیل دے دیا گیا ہے جس نے ممتاز قادری سے اپیل پر دستخط کروا لئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، نواز شریف، الطاف حسین اور چودھری شجاعت حسین صرف اقتدار کے لئے نورا کشتی کرتے ہیں۔