6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:35
پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں پو لیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ واحد گڑھی میں دو سال کی افغان مہاجر بچی میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی کے مطابق پشاور کے علاقہ واحد گڑھی میں دوسالہ گل رخ نامی بچی میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گل رخ نامی بچی افغان مہاجر ہے جو افغانستان سے پشاور آئی ہے۔ڈاکٹر جان باز آفریدی کے مطابق رواں سال کے دوران پشاور میں پو لیو کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 10 ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 24 اکتوبر سے تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع کی جا ئے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے 49 لاکھ بچوں کو پو لیو ویکسین دی جائے گی۔