6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:20
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون سے بجلی کی پیداوار شروع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے بند چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے جبکہ آج ملک میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ رہ گیا ہے ۔وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق تین سو میگاواٹ صلاحیت والے چشنوپ ون نے پیداوار شروع کردی ہے جب کہ جامشورو تھرمل سے بجلی کی پیداوار 100 اور مظفرگڑھ تھرمل سے 300 میگاواٹ بڑھ گئی ہے ،۔ سرکاری شعبہ کے تھرمل بجلی گھروں سے کل پیداوار 1700 میگاواٹ ہوگئی ہے ، ترجمان کے مطابق آج ملک میں بجلی کی طلب 14 ہزار میگاواٹ اور پیدوار 13 ہزار 200 میگاواٹ رہی۔