6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32
پشاور: بین الصوبائی مسافر بسوں کے کرایوں میں 1فیصداضافہ
جنگ نیوز -
پشاور…پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی مسافر بسوں کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا جاوید خان نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے بعد بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی فلائنگ کوچز، اے سی بسیں اور عام بسوں کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیا کرایہ نامہ گاڑیوں میں آویزاں کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جاوید خان نے بتایا کہ طلباء ،خصوصی افراد اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت کی سہولت برقرار رہے گی۔