تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:9

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی،وزارت پانی و بجلی کادعوی

جنگ نیوز -


ٰاسلام آباد…وزارت پانی اور بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی،وزارت پانی اور بجلی کے حکام نے یہ دعویٰ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم ہو نے کے بعد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سے آج تک قومی گرڈ سے منسلک تمام علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلاتعطل جاری رہی ۔پیپکو حکام نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آگئی ہے، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے جی ایم مسعود اختر کا بھی کہنا ہے کہ گزشتہ رات کے وسط سے آج دن چڑھے تک کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی ،ملک میں بجلی کی طلب 13 ہزار میگاواٹ اور فراہمی بھی تقریبا اتنی ہی ہے، آئیسکو ریجن کے آپریشنل ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ریجن میں رات سے کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی اور تمام دیہی علاقوں میں بھی بجلی کی ترسیل بلاتعطل جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.