تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:46

نوید قمر سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، گیس پائپ لائن پر کام تیز کرنے پر اتفاق

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پاکستان اور ایران نے گیس اور بجلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے گیس پائپ لائن منصوبے اور ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کیلئے ٹرا نس میشن لائنز بچھانے کا کا م تیزکرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان میں ایران کے سفیر ماشااللہ شاکری نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی سید نوید قمر سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ حکام کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایران سے گیس کی درآمد کیلئے پائپ لائن بچھانے کا کام وقت مقررہ پرمکمل کرے گا تاکہ پاکستان میں گیس کی درآمد سے توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکے ،حکام نے بتایا کہ ملاقات میں ایران سے ایک ہزار میگا اواٹ بجلی کی درآمد کیلئے ، ٹرانس میشن لائن جلد بچھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.