6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
ونڈ پاور منصوبوں کیلئے اپ فرنٹ ٹیرف کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیپرا نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ونڈ پاور منصوبوں کیلئے اپ فرنٹ ٹیرف کا اعلان کر دیا ہے۔ترجما ن نیپرانے اسلام آبادمیں جیونیوزکوبتایاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے لگائے جانیوالے ونڈ پاور منصوبوں سے حاصل کی جانیوالی بجلی کی فی یونٹ قیمت بارہ روپئے61پیسے اداکی جائیگی۔جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کیلئے بجلی کاٹیرف 17روپے 28پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ اپ فرنٹ ٹیرف کا فائدہ پہلے آنے والے 1500میگاواٹ کے منصوبوں کیلئے ہے اور ان میں سرمایہ کاری کرنے والے 31 دسمبر 2012تک اپنا فنانشل کلوز کریں گے۔