تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:57

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لوگو کی لاہور میں تقریب رو نمائی

جنگ نیوز -


لاہور…متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریزکے لوگو کی رونمائی کردی گئی ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں لوگو کی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم مارکیٹنگ طارق حکیم نے کہا کہ مارکیٹنگ کے حوالے سے سیریز کا پاکستان میں ہونا سود مند ہوناہے لیکن حالات کی وجہ سے پاکستان کو ہوم سیریز بیرون ملک کھیلنا پڑتی ہیں لیکن پھر بھی بورڈاسپانسرز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین آ رائش پر پی سی بی نے کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا، وہاں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ آخرمیں سیریز کے لوگو کی رونمائی کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.