تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:20

آئی باورلڈچمپئن شپ باکسنگ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

جنگ نیوز -


باکو…اے آئی بی اے ورلڈچمپئن شپ باکسنگ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، کوارٹر فائنل میں یورپی چمپئن فریڈی ایونز کو اپ سیٹ شکست کا سامنا پڑا۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ایونٹ کے لائٹ ہیوی ویٹ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 5 ازبکستان کے ایلشود رازیولوو نے ایران کے احسان روزباہانی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، بھارتی ویلٹر ویٹ باکسر کرشن ویکاس نے مولڈووا کے باکسر وسیلی بیلوس کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا، امریکا کے راوشی وارین اور آئرلینڈ کے مائیکل کونلین بھی کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئے، یورپی ویلٹر ویٹ امیچر چیمپین فریڈی ایونز کو اپ سیٹ شکست کا سامنا پڑا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.