تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:31

سانحہ کلر کہار: حادثے سے تھوڑی دیر پہلے کی وڈیو جیونیوز کو مل گئی

جنگ نیوز -


فیصل آباد ... سانحہ کلر کہار کو پیش آئے کئی روز گزر چکے ہیں۔مگر حادثے میں ابدی نیند سوجانے والوں کے لواحقین آج بھی اپنے پیاروں کی یاد میں سوگوار ہیں۔ جیونیوز کو حادثے سے تھوڑی دیر پہلے بنائی گئی وڈیو بھی مل گئی ہے جیونیوز کو ملنے والی یہ وڈیو اْس بدنصیب بس کی ہے جس میں سوار طالب علموں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ دن بھر پکنک منانے کے بعد گھر واپسی کا سفر اْن کیلئے موت کا سفر بن جائے گا۔ ملت گرامر اسکول فیصل آباد کے طالبعلم سمیت ایک سو دس افراد اس بس میں سوار تھے۔ وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سیٹوں پر گنجائش نہ ہونے کے باوجود زبردستی طالبعلموں کو بٹھایا گیا ہے جبکہ کئی طالبعلم جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کھڑے ہوکر سفر کررہے ہیں۔ اپنے بچوں کی واپسی کے منتظر لواحقین کو جب حادثے کی خبر ملی تو گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے طلب علم اپنے ساتھیوں کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک طالب علم احتشام ہے جسے خود تو نئی زندگی مل گئی لیکن اْس کا بھائی زوہیب ہمیشہ کیلئے اْس سے جدا ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.