7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:20
ایڈمرل آصف سندھیلہ نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والے آصف سندھیلہ نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں پاک بحریہ کی کمان تبدیل ہونے کی پروقار تقریب اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں ہوئی ، اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل نعمان بشیر نے بحریہ کی کمانڈ ایڈمرل آصف سندھیلہ کے حوالے کی ، نئے امیر البحر کو نیوی کے چاک و چوبند دستے سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔