تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:22

لاہور میں آج بھی ڈینگی سے9مریض جاں بحق

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور میں ڈینگی نے آج مزید9 افراد کی جان لے لی۔ لاہور میں مرنے والوں کی تعداد 170 جبکہ صوبے میں 187 ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے شہر بھر میں فوگنگ اور اسپرے کی بھرپور مہم جاری ہے۔ ڈینگی وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج لاہور کینٹ کا 17 سالہ یٰسین، چاہ میراں کی 30 سالہ خالدہ، شاہدرہ کا 32 سالہ وہاب اور ننکانہ کا 11 سالہ سعد شامل ہے۔ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران700 افراد میں ڈینگی وائرس کے تصدیق ہوئی صوبے میں مریضوں کی تعداد چودہ ہزار719 ہوگئی لاہور میں 461 کیسز کے ساتھ ڈینگی میں مبتلا افراد کی تعداد بارہ ہزار 657 ہو گئی ہے۔ اس وقت پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ایک ہزار 862 افراد زیر علاج ہیں۔ جبکہ تیرہ ہزار 500 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگلے موسم میں ڈینگی کے خاتمے کی تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے۔ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت اور ٹیکنالوجی بہت اہم ہے جس کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ٹائروں کے کاروبار کے حوالے سے پالیسی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.