تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

امریکا کی افغانستان سے باعزت واپسی کیلئے مدد کرسکتے ہیں، حکمت یار

جنگ نیوز -


کابل…حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر گل بدین حکمت یار نے کہا ہے کہ پاکستان تعاون اور مدد نہ کرتا تو آج امریکہ افغانستان میں نہ ہوتا، امریکا کی افغانستان سے باعزت واپسی کے لیے مدد کی جا سکتی ہے۔ گل بدین حکمت یار نے یہ بات افغانستان پر امریکی حملے کے دس سال پورا ہونے پر جاری بیان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری جنگ سے امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ملنے والا بلکہ اس جنگ کا فائدہ صرف روس اور ایران کو ہو گا۔ حکمت یار نے کہا کہ پاکستان تعاون اور مدد نہ کرتا تو آج امریکہ افغانستان میں نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ صورت حال میں دھکیلنے والا بھی امریکہ ہی ہے اور آج پاکستان پر امریکی مخالفین کی مدد کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ حکمت یار نے مزید کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہ کرنے پر پاکستان کو حملوں کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے ایماء پر سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر اور کرم میں کارروائیاں کیں۔ گل بدین حکمت یار نے کہا کہ افغانستان سے واپسی کے لیے امریکہ سے تعاون کیا جا سکتا ہے، تاہم اگر امریکا جنگ کو دوام دینا چاہتا ہے تو افغان قوم کے حوصلہ بلند اور ارادے پختہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.