تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

بھتہ اورلینڈمافیاکے خلاف قانون سازی ہوگی ،منظوروسان

جنگ نیوز -


کراچی …صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا کہناہے کہ اسمبلی میں بھتہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف قانون سازی کرائی جائے گی ۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ واجد علی درانی ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم وسیم احمد، ایڈیشنل آئی جی سعود مرزا اور دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اسمبلی میں بھتہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف قانون سازی کرائی جائے گی ۔کراچی میں پولیس اور رنیجرز کو مزید فعال کیا ہے۔ 23 اگست سے کراچی میں شروع ہونے والے آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی مدد سے امن وامان قائم کیا ہے۔صوبائی وزیرنے بتایا کہ ہڑتال کی کال پر شر پسندی پھیلانے والے 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔ایم کیو ایم کی وزارتوں کے سوال پر منظور وسان نے کہا کہ جو وزارتیں خالی تھیں ایم کیو ایم کو دے دی ہیں باقیوں پر مشاورت جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.