8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
تینخواتین نوبل امن انعام کی مشترکہ حقدار
جنگ نیوز -
اوسلو...عرب ملکوں میں جمہوری جدوجہد پر یمنی خاتون اور دو افریقی خواتین کوامن کا نوبل انعام مشترکہ طورپردینے کااعلان کیاگیا ہے۔توکل کرمان نے اپنا انعام عرب اسپرنگ کے کارکنوں سے منسوب کردیا۔ سال 2011 کے نوبل امن انعام لائبیریا کی صدر ایلن جونسن سرلیف، لائبیریا میں ہی امن کی علم بردار لیماگبوئی اور یمن میں جمہوریت کی جدوجہد کرنے والی سرگرم کارکن توکل کرمان کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ناروے کی نوبل کمیٹی کے مطابق عدم تشدد کے ساتھ خواتین اور ان کے حقوق کی حفاظت اور امن کی کوششوں میں مصروف عمل خواتین کو انعام کاحقدارقراردیاگیا ہے،لائبیریا کی خواتین کو خانہ جنگی کے دوران خواتین کو متحرک کرنے پر جبکہ یمنی خاتون کو جمہوریت کی جدوجہد کرنے پرامن انعام دیا جائے گا۔ توکل کرمان نے اپنا انعام عرب اسپرنگ کے لئے وقف کرنے کااعلان کیاہے۔