8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
بھارت: عازمین حج کو ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت نے اس سال حج کرنے والوں کو ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت عازمین حج کو 36 ہزار روپے کا ٹکٹ صرف 16 ہزار روپے میں ملے گا۔نئی دہلی میں وزیراعظم من موہن سنگھ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ایک لاکھ پچیس ہزار عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر حاجی کوجہاز کے کرائے میں بیس ہزار روپے کی چھوٹ دیجائے گی ، اس طرح بھارتی حکومت اس سال ڈھائی ارب روپے اپنی جیب سے ادا کرے گی۔بھارتی کابینہ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا گیارہ سو عازمین حج کی تعداد بڑھانے کی بھی منظوری دی۔