تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

کولمبیا: لینڈسلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک،5لاپتہ

جنگ نیوز -
کولمبیا: لینڈسلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک،5لاپتہ

بگوٹا…کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہوگئے ہیں،شمال مغربی کولمبیا میں بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ہائی وے کے ساتھ بنے پانچ گھر تباہ ہوگئے،جبکہ دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی لاشیں ریسکیو ٹیموں کو مل گئی ہیں،امدادی رضاکار لاپتہ ہونے والے شخص اور اس کے چار بچوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں،مکانات کے ملبہ تلے دب جانے والے تین زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.