تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

یوروکوالی فائر :اسپین، روس، نیدرلینڈ اور جرمنی نے اپنے میچز جیت لئے

جنگ نیوز -


پراگ ... یوروکوالی فائر 2012 میں عالمی چیمپین اسپین، روس ، نیدرلینڈ اور جرمنی نے اپنے میچز جیت لیے،انگلینڈ کی ٹیم مونٹی نیگرو کے خلاف میچ برابر کرتے ہوئے مین راوٴنڈ میں پہنچ گئی،چیک ری پبلک میں کھیلے جانے والے میچ میں اسپین کو ہوم ٹیم کے خلاف کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور عالمی چیمپین نے مقابلہ دو صفر سے جیت لیا،دوسری جانب کلاس جین کے گول نے نیدرلینڈ کو Moldova کے خلاف ایک صفر سے کام یابی دلائی ،تو میریو گومز، تھومس مولر اور بسٹیان کے گولز کی بدولت جرمنی نے ترکی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، انگلینڈ نے جیتی ہوئی بازی گنوادی جس کے مقابلے میں مونٹی نیگرو نے آخری منٹ میں گول کرکے میچ دو دو سے برابر کرتے ہوئے مین راوٴنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، دیگر مقابلوں میں آسٹریا، بیلجیم، روس، آئرلینڈ، سویڈن، لیٹویا، ویلز اور ڈنمارک نے بھی فتح حاصل کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.