8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:37
نواز شریف کی تیسری باری نہیں آنے دیں گے، عمران خان
جنگ نیوز -
فیصل آباد… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی تیسری باری کے لئے اٹھارھویں ترمیم منظور کرائی ہے مگر اب ان کی باری نہیں آنے دیں گے ۔ فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوجوان اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں تبدیلی کا انقلاب لا کر عدل و انصاف کا نظام قائم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں نے اپنے مفادات کے لئے اٹھارھویں ترمیم منظور کرائی ہے۔ ۔ نواز شریف نے اپنی تیسری باری کے لئے اٹھارھویں ترمیم منظور کرائی ہے مگر اب ان کی باری نہیں آنے دیں گے۔