تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:48

پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر روز کا معمول بن گئی

جنگ نیوز -
پشاور… پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر روز کا معمول بن چکی ہے۔ ریلوے انکوائری پشاورکے مطابق صبح پونے چھ بجے کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی آمد رات پونے آٹھ بجے متوقع ہے۔ خیبر میل ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے دس بج کر پینتالیس منٹ پر پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح عوام ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر سے رات نو بجے اور کوئٹہ ایکسپریس چار گھنٹے تاخیر سے رات 12 بج کر 20 منٹ پر پہنچنے گی۔ آج صبح کوئٹہ ایکسہپریس کی روانگی انجن نہ ہونے سے منسوخ کردی گئی ۔ جبکہ عوام ا یکسپریس صبح نو بجے کراچی روانہ ہوئی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.