8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:48
برطانوی سائنسدانوں نے بال پر دوری جدول لکھ دیا
جنگ نیوز -
نوٹنگھم …این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی یونیورسٹی آف نوٹنگھم کے سائنسی محققین وماہرین نے دنیا کا سب سے چھوٹا و باریک پیریوڈک ٹیبل(Periodic Table)تیار کرلیا ہے۔دوری جدول(Periodic Table)کے نقشے پر 118کیمیائی عناصر کو ان کے جوہری اعداد کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔اسی نقشے کو سائنسی ماہرین نے آئن بیم رائٹر(Ion Beam Writer)اور الیکٹرون مائیکرواسکوپ کی مدد سے بال پر تیارکیا ہے اور یہ اتنا چھوٹا ہے کہ ایسی تقریباً ایک ملین نقول ایک مکمل سائز کے Periodic Tableپر باآسانی سما سکتی ہیں۔