تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37

آزادکشمیر:میرپور میں ایک ہی خاندان کے4افراد قتل

جنگ نیوز -
میر پور … میر پور آزاد کشمیر کے نواحی علاقے کاکڑہ ٹاوٴن میں ایک ہی خاندان کے 2بچوں سمیت 4افراد کو قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق کاکڑہ ٹاوٴن میں گزشتہ رات نا معلوم مسلح افراد نے عبد الحمید نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر عبد الحمید،اس کی بیوی فرزانہ،16سالہ بیٹی نبیلہ اور 15سالہ بیٹے نبیل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔صبح ہونے پر اہل محلہ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی،جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر سپتال میر پور منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.